• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس نے آج ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا جبکہ تین ڈرون اماراتی حدود کے اندر گرے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 112 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، 3 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز  سے اب تک 205 بیلسٹک میزائل مارے گئے، 190 بیلسٹک میزائل اماراتی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے، 13 میزائل سمندر جبکہ 2 اماراتی حدود میں گرے۔

 اب تک 1184 ایرانی ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 1110 ڈرونز اماراتی فضائی دفاع نے تباہ کیے، 74 امارات میں گرے، 8 کروز میزائل بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں پاکستان، نیپال اور بنگلادیش کے 3 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف قومیتوں کے 112 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید