دفاع پاکستان کونسل کے سرپرست مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا ہے کہ سیاست دان ایک میز پر نہیں بیٹھے تو بھارت کو فائدہ ہوگا۔
گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن اندرونی لڑائی سے ملک میں انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں۔
مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگی ہو تو سب کو مل کر آگ کو بجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔