سری نگر (پی پی آئی)بھارت نے 2022 میں 84بارانٹرنیٹ سروسز معطل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اورمقبوضہ جموں و کشمیرسمیت بھارت بھر میں انٹرنیٹ بندش کی پالیسی پردنیا بھر کے105ممالک کی 300 سے زائد تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئی مواصلات،الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بھارتی وزیر اشونی ویشنو کو کھلا خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیاگیا ہے کہ وہ بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش کے بارے میں قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کا ازسر نوجائزہ لیں۔