• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون اور جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان شوبز اندسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ عباسی اور عنزیلہ عباسی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ڈھولکی کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

عنزیلہ عباسی کی ڈھولکی کی تقریب امریکی ریاست شکاگو میں قریبی اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی موجودگی میں دھوم دھام سے ہوئی۔

انہوں نے ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جبکہ جویریہ عباسی نے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

عنزیلہ عباسی کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے، انہوں نے اپنی ڈھولکی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید