• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون سب کے لیے برابر ہے، وزیراعظم کو سبق سیکھنا چاہیے، فواد چوہدری

وزیراعظم آزاد کشمیر کو توہین عدالت میں نااہل کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا۔

لاہور کے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے کیس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہے تھے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید