سکھر(بیورو رپورٹ)جمعہ کے روز سکھر، صالح پٹ، باگڑجی، کندھرا،روہڑی سمیت قرب وجوار کے علاقوں میں 30 سے زائد افراد گرمی اور گیسٹرو سے متاثر ہوئے جنہیں سرکاری ونجی اسپتالوں اور نجی کلینکس پر لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، طبی ماہرین لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ رمضان المبارک میں دوپہر کے وقت گرمی کی شدت زیادہ ہوتی ہے ایسے میں وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور جو لوگ باہر نکلیں وہ سرکو ڈھانپ کر نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔