• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا

ایرانی سفارتخانے کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے احاطے کے دروازے آج کھولے گئے اور ایک ٹیم نے معائنہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بیان دیا تھا کہ سعودی عرب میں ایک تکنیکی وفد بھیجا جائے گا، اس کے چند گھنٹے بعد ہی سفارتی مشن کو کھول دیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

سفارتی مشن 2016 میں اس وقت سے بند ہوا تھا جب سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید