• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمرقند میں چین، روس وزرائےخارجہ کی ملاقات، یوکرین تنازع پر تبادلہ خیال

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے شہر ثمرقند میں چین اور روس کے وزرائےخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ چن گینگ نے اپنے روسی ہم منصب سے یوکرین پر تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے سفارتی حل کے لیے چین تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

واضح رہے کہ ازبکستان کے شہر ثمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید