قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
بابر اعظم نے ٹی 20 میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا میچ قومی ٹیم کے کپتان کا 100واں ٹی 20 میچ ہے۔
بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستان کے شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے 119 ٹی 20 میچز کھیلے تھے۔
دوسری طرف بابر اعظم دنیا کے اُن 20 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں، جنہوں نے ٹی 20 کرٹ میں 100 میچز کھیلے ہیں۔