کراچی(اسٹاف ر پورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حنیف خان نے کلکٹر کسٹمز طارق ہدیٰ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سینئر نائب صدر مقرر کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے،انہوں نے کہا کہ طارق ہدیٰ ہاکی سے گہری دل چسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے کسٹمز میں حال ہی میں ہاکی ٹیم کو بحال کیا ہے۔حنیف خان نے کہا کہ انہوں نے کسٹمز کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ، ان کی تقرری سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔