• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن مسائل عدلیہ نہ ہی اسٹیبلشمنٹ حل کرسکتی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کے مسائل سپریم کورٹ نہ ہی اسٹیبلشمنٹ حل کرسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ سیاستدانوں کو چانس دے کہ وہ خود اپنے مسائل حل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اصل وارث عوام ہیں جبکہ غریب عوام رو رہے ہیں اور مہنگائی میں جل رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جج خود ایک پیج پر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانب دار رہنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں الیکشن سے متعلق مثبت بات چیت ہو۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بہت زہریلی پولرائزیشن ہے بہت فاصلے بڑھ گئے ہیں، ان حالات میں مثبت ہیشرفت یہی ہوسکتی ہے کہ الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پر ہم سب کا اتفاق ہونا چاہیے، صرف پنجاب یا خیبرپختونخوا کے الیکشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ مرکز اور چاروں صوبوں میں الیکشن ہوں، صوبوں میں نگراں حکومتیں بنانی پڑیں گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غیر یقینی ہے تو حکمرانوں کی وجہ سے ہے، ہم چاہتے ہیں کسی ایک نظام پر اتفاق رائے ہو، الیکشن کے بعد جو بھی حکومت ہو سب اسے تسلیم کریں۔

قومی خبریں سے مزید