• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او اور ڈ ی پی او کا نیو سبزی منڈی سیالکوٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاو کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈی سی او اور ڈ ی پی او نے نیو سبزی منڈی سیالکوٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اتار چڑھاو کا جائزہ لیا اور ضمن میں مارکیٹ کمیٹی و دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین کو تلقین کی کہ وہ پوری دیانت دار ی اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں اور اشیائے خورد نوش کے ریٹس مقرر کریں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے لائسنس برانچ دورہ کیا اور اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ویری فکیشن کے عمل کا معائنہ کیا ۔
تازہ ترین