سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) نامعلوم وجوہات پر خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ بیگووالہ کے علاقہ کوٹ مارتھ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر عدنان وغیرہ نے فائرنگ کرکے خاتون عظمیٰ کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔