• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت دے دی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی دفتر خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا کو دعوت نامہ ریاض سے موصولہ دعوت نامے کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چینی ثالثی کے بعد ختم ہوئی جس کے بعد خلیج کی دونوں بڑی طاقتوں نے سالوں سے معطل اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔ 

ایرانی نیوزی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی تکنیکی وفود اپنے مشنز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جہاں تہران کا کہنا ہے کہ اس کا سفارتی عملہ 9 مئی سے کام شروع کردے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید