لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پرمبنی ہوں تواچھی بات ہے‘14 مئی کو انتخابات نہ ہونے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کا بیان عدلیہ کے فیصلے کی حکم عدولی ہے ‘اب توزلمے خلیل زاد نے بھی مسٹرٹین پرسنٹ پر مہرلگا دی ہے ،نیب کے کیسزسپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں،انشااللہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کوکالعدم قرار دے گی ۔ پیرکو جاری بیان میں انہوںنے کہا کہ عدلیہ کودھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور ان کے خلاف غیراخلاقی مہم بھی چلائی جارہی ہے ،اگرقومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی توصوبائی الیکشن اپنے وقت پرہی ہوکررہیں گے۔