اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) خیبرپختونخوا کے ضلع بالائی کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہری پر مزدوروں کی جانب سے توہین مذہب کے الزامات عائد کئے گئے، جس کے بعد اسے تحویل میں لیا گیا۔ تھانہ کے ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔