وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نشانے پر لے لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں خطاب کے دوران ثاقب نثار پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کہتے تھے کہ شہباز شریف نے 20 ارب روپے کہاں لگائے؟ یہ رقم تو غرق ہوگئی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں اگر 20 ارب غرق ہوگئے تھے تو لاہور کا سب سے بڑا کورونا سینٹر کیسے بن گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے غریبوں کو ریلیف دینے کےلیے نہیں بلکہ سیاسی دکان چمکانےکےلیے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالتیں لگائیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پچھلی حکومت نے دیگر منصوبوں کی طرح اس اسپتال کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجر ممنوعہ قرار دینا چاہیے۔