راولپنڈی میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے میچز کےلیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔
سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کےلیے 5500 اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔
ٹریفک انتظامات کے لیے 370 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔
کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز کمانڈوز تعینات ہوں گے۔
سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ اسٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن ٹیمیں گشت کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔
سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ شائقین اور ٹیموں کے لیے بہترین سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔