امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معاشی، آئینی اور سیاسی بحران منہ کھولے کھڑے ہیں۔ بدامنی کا راج ہے، عوام مہنگائی اور غربت میں پس رہے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تمام مسائل کا علاج ایک ہی روز الیکشن ہے۔ جماعت اسلامی تمام سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف بلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عدالتیں، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار ہو جائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات کے بعد فساد اور انتشار برپا نہ ہو۔