• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت پانی وبجلی کی عدم دلچسپی ، ملتان کے2پاور ہاؤسز سالہا سال سے بند

ملتان (سٹاف رپورٹر)   حکومت اور وزارت پانی وبجلی کی عدم دلچسپی  کے باعث ملتان کےدو پاور ہاؤسز سالہا سال سے بند ہیں ،اربوں روپے مالیت کی مشینری، اثاثے اور دیگر املاک ضائع ہو رہی ہیں،بدترین لوڈشیڈنگ میں کمی کا سبب بننے والے دو پاور ہاؤسز کے ملازمین بھی گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں اور تمام وسائل استعمال کررہے ہیں، نیچرل گیس پاور سٹیشن ( این جی پی ایس) پیراں غائب کے پلانٹس گزشتہ 3 سال سے بند ہیں،بندش  سے قبل  این جی پی ایس 80 میگاواٹ سے 90 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا تھا،لیکن ملتان شہر کو بجلی فراہم کرنے والا یہ اہم پاور ہاؤس مہنگی بجلی کی پیداوار کا باعث قرار دےکر بند کردیا گیا،تھرمل پاور سٹیشن (ٹی پی ایس) کینٹ 18 سال سے بند ہے، بند ش کے وقت یہ پاور ہاؤس 18 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا تھا، دونوں پاور ہاؤسز کی بحالی نہ ہونے اور ان کی جگہ کوئی نیا پاور پلانٹ نہ لگنے کی وجہ سے ملتان میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہو سکی، این جی پی ایس قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 میں واقع ہے جو سابق وزیر اعظم اور موجودہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا حلقہ ہے لیکن اس قومی اثاثے کا بچانے کے لئے سابق  اور موجودہ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔
تازہ ترین