ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث مردم شماری کا عمل 5 دن کےلیے روک دیا گیا ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اب تک 23 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار 79 افراد کو شمار کیا جا چکا ہے۔
کراچی میں ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد افراد کو شمار کیا جاچکا ہے، لاہور میں ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد افراد کو شمار کیا جاچکا۔
پنجاب میں اب تک 11 کروڑ 60 لاکھ 34 ہزار 900 ، جبکہ سندھ میں 5 کروڑ 28 لاکھ57 ہزار 803 افراد کو شمار کرلیا گیا۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں 3 کروڑ 92 لاکھ 43 ہزار 320 افراد کو شمار کیا جاچکا اور بلوچستان میں ایک کروڑ 92 لاکھ 55 ہزار 648 افراد کو شمار کیا جاچکا۔