• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کا ’اسٹارشپ‘ آزمائشی پرواز کے دوران پھٹ گیا

دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ ’اسٹارشپ‘ پہلی تجرباتی پرواز کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ خلائی جہاز اب تک کا سب سے بڑا اور طاقتور خلائی جہاز ہے جس کے ذریعے خلا نوردوں کو چاند، مریخ اور اس سے بھی آگے بھیجا جانا تھا۔

لیکن اپنی پہلی ہی آزمائشی پرواز میں یہ راکٹ خلائی جہاز پھٹ گیا، ایلون مسک نے کہا کہ اگلا خلائی جہاز چند مہینوں میں آزمائشی پرواز کیلئے تیار ہوگا۔

اسپیس ایکس نے ٹوئٹر پر پوری کمپنی کو خلائی جہاز کی پہلی آزمائشی پرواز پر مبارک باد دی لیکن چند ہی منٹ بعد اطلاع دی کہ راکٹوں کے علیحدہ ہونے کے عمل سے قبل ہی غیر متوقع طور پر پرزے پھٹ گئے۔

دیوہیکل راکٹ نے صبح ساڑھے 8 بجے ٹیکساس سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری تھی۔

خلائی جہاز کی کیپسول کو تین منٹ بعد راکٹ سے علیحدہ ہونا تھا لیکن وہ الگ نہ ہوئی اور دھماکا ہوگیا۔

ایلون مسک نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ یہ پرواز خطرے سے خالی نہیں، پہلی بار اتنا بڑا راکٹ بھیجا جا رہا ہے، کئی معاملات ہیں جن کی وجہ سے یہ ناکام ہوسکتا ہے۔  

خاص رپورٹ سے مزید