• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکوٰۃ کی رقم سے فلسطینی مسلمانوں کی امداد کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا زکوٰۃ کی رقم سے فلسطینی مسلمانوں کی امداد کی جا سکتی ہے؟

مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب: فلسطین کے مستحقِ زکوٰۃ مسلمانوں (ایسے غریب اور ضروت مند شخص جس کی ملکیت میں اس کی ضرورتِ اصلیہ سے زائد نصاب یعنی ساڑھے 52 تولہ چاندی کے برابر رقم نہیں ہے اور نہ ہی اس قدر ضرورت سے زائد سامان ہے کہ جس کی مالیت نصاب کے برابر بنتی ہے اور نہ ہی وہ سید، ہاشمی ہے) کی زکوٰۃ کی رقم سے امداد کی جا سکتی ہے۔ 

کسی ایسے معتبر ادارے کے ذریعے بھی زکوٰۃ کی رقم فلسطین کے مظلومین کے لیے دی جا سکتی ہے جو زکوٰۃ کی رقم مستحقین تک پہنچائے۔

خاص رپورٹ سے مزید