گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 12ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، فاضل جج نے خواتین، نوعمر وارڈ سمیت مختلف بارکوں اور جیل ہسپتال اور کچن کا معائنہ کیا، قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔دورہ جیل کے موقع پر سول جج محمد مسعود اصغر، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔