گجرات (نمائندہ جنگ) باسی ویجیٹیبل رول فروخت کرنے پر بیکری انتظامیہ کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، شہری نےشکایت کی کہ بیکری انتظامیہ نے اسے جو ویجیٹبل رول فروخت کئے وہ باسی تھے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نورالعین نے انکوائری کے بعد باسی ویجیٹیبل رول فروخت کرنے پر بیکری کی انتظامیہ پر 30ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔