ٹھٹھہ کے قریبی ایک گاؤں میں 3 خواتین اور ایک مرد کی خودکشی کی کوشش میں 2 خواتین دم توڑ گئیں۔
ساحلی علاقہ گھوڑا باری کے گاؤں قاسم ٹانڈیو میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین سمیت چار افراد نے زہریلی دوا پی لی۔
خود کشی کی کوشش کرنے والے ان چاروں افراد کو جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں کزن ہیں جبکہ ایک مرد اور خاتون جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے میاں بیوی ہیں۔
فی الحال تو ایسا لگ رہا ہے کہ خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانیاں ہیں لیکن تفصیلات پولیس کی تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔