متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے مردم شماری کے حوالے سے ملاقات کی ہے، انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری پر وزراء سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفد اسلام آباد میں مردم شماری، حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ملاقاتوں کیلئے موجود ہے، امید کرتے ہیں جو غلطیاں سامنے آئیں ان کو حل کیا جائے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری میں جب تک ایک، ایک فرد کو نہیں گِن لیا جاتا اسے نہیں ماننا چاہیے۔