پاکستان شاہینز کے صاحبزادہ فرحان انجری کے باعث دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صاحبزادہ فرحان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کراچی میں پریکٹس میچ کے دوران فریکچر ہوا۔
صاحبزادہ فرحان کی جگہ صائم ایوب کو 6 ایک روزہ (لسٹ اے) میچز کےلیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق صائم ایوب کنسلٹنٹ عبدالرحمان کے ہمراہ 13 مئی کو زمبابوے میں ٹیم جوائن کریں گے۔
دورہ زمبابوے میں 2 چار روزہ میچز بھی شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز 28 اور 29 اپریل کو لاہور میں ٹریننگ کرے گی۔
عمران بٹ کی قیادت میں پاکستان شاہینز 30 اپریل کو ہرارے کیلئے روانہ ہوگی۔
لسٹ اے میچز کی سیریز ہرارے میں 17 سے 27 مئی تک کھیلی جائے گی۔