کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پاکستان کے سربراہ اسحاق جہانگیر نے ملزم کو "فیور" دینے کی اطلاعات پر سائبر کرائم رپورٹنگ سیل لاہور کے تفتیشی افسران کے لاہور سے ہی تبادلے کر دیئے ہیں اور مقدمے کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد کو منتقل کر دیں۔ ٹرانسفر شدہ افسران میں مقدمہ درج کرنے والا افسر سب انسپکٹر حضیفہ منیر، سپروائزنگ آفیسر اسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال، مقدمے کا مدعی اور بعد میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر نبیل حسین، ماریہ سیف، منصور حسن اور آفتاب احمد شامل ہیں۔