وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں بجلی کی ترسیل کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے ملاقات کی اور انہیں پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔