وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں غریبوں کو مفت آٹا پوری ایمانداری اور شفافیت سے فراہم کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا فراہمی کی خود نگرانی کی اور خود ہی شہروں کے دورے کر کے جائزہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔