پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مخالفین عوام میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلیے ہم نے حکومت سنبھالی۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین عوام میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں، عمران خان اپنی خیبر پختونخوا حکومت کی 10 سالہ کار کردگی بتائیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈالا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوٹرن لیے اور عوام کو صرف خواب دکھائے۔