ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شام کے دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو دارالحکومت دمشق پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ کسی بھی ایرانی صدر کا 12 سال کے وقفے کے بعد شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی اپنے شامی ہم منصب بشارالاسد کی دعوت پر شام جا رہے ہیں۔
صدر رئیسی شام کے صدر بشار الاسد سے اپنے معاشی و سیاسی وفود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ایرانی صدر کا دورہ شام خطے کی بدلتی صورتحال میں بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد کسی بھی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔