• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کے متاثرین کے لیے سرگرم تنظیم کا لائسنس منسوخ

نئی دہلی (جنگ نیوز)  بھارت میں ریاست گجرات میں سنہ 2002 ہونے والے فسادات کے متاثرین کے لیے کام کرنے والی تیستا سیتلواڈ کی غیر سرکاری تنظیم ’سبرنگ ٹرسٹ‘ کا ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ گجرات کی ریاستی حکومت کا الزام ہے کہ تیستا سیتلواڈ اور ان کے شوہر جاوید آنند نے تنظیم کو بیرونی ممالک سے ملنے والی امداد کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔ یہ تنظیم مودی حکومت کی شدید ناقد بھی سمجھی جاتی ہے۔ ایف سی آر اے وہ قانون ہے جس کے تحت انڈیا میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں یا تعلیمی ادارے بیرون ملک سے مالی امداد حاصل کر پاتے ہیں۔ گذشتہ برس اسی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں وزارت داخلہ نے سبرنگ ٹرسٹ کی رجسٹریشن 6 ماہ کے لیے معطل کر دی تھی۔ 
تازہ ترین