• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے مری روڈ پر ریلی نکالنے کیلئے اجازت مانگ لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے مری روڈ پر ریلی نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی۔

ریلی کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست موصول ہو گئی۔

اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لیبر ڈے پر آج لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی اجازت دی تھی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی تھی، ریلی کی اجازت دن 1 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی۔

این او سی کے مطابق ریلی کے روٹ پر استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید