آئی پی ایل فرنچائز کی ملٹی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا منصوبہ کرکٹ بورڈز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فرنچائز مالکان کا پلیئرز کے لیے ملٹی ٹی 20 لیگز منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
منصوبے کے تحت انٹرنیشنل کرکٹرز اپنے ملک کے بجائے بھارتی فرنچائز کے لیے کھیلیں گے۔
آئی پی ایل کے دس میں سے 8 فرنچائزز مالکان نے مختلف لیگز میں بھی ٹیمز خریدی ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے آسٹریلین پلیئرز ایجنٹ نیل میکسویل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
نیل میکسویل کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو ملٹی کلبز ڈیل کی آفر ہوئی ہے، اس ڈیل کے بعد کرکٹ کی موجودہ شکل تیزی سے بدل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی اس ڈیل کا حصہ ہوں گے۔
کرکٹ بورڈز کے لیے ملٹی لیگ منصوبہ درد سر بنا ہوا ہے۔
کرکٹ بورڈز ملٹی لیگ معاہدے میں پلیئرز کو ملنے والے پیسے کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں، کچھ کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور میچ فیسز میں اضافہ کر دیا ہے۔