• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کیساتھ مایوس کن رویہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کے ساتھ مایوس کن رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے اسٹارز کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔

نیوزی لینڈ کے فرسٹ چوائس کھلاڑی پاکستان مین ون ڈے سیریز نہیں کھیل رہے، وہ کھلاڑی بھارت میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب تھے۔

پاکستان کے دورے پر نیوزی لینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم ہے، آئی پی ایل میں موقع نہ ملنا کھلاڑیوں اور کوچ گیری اسٹیڈ کے لیے مایوس کن ہے، مایوسی کی وجہ اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل موقع نہ ملنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا جا رہا، کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، میچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل شامل ہیں جبکہ بیٹر گلین فلپس اور فن ایلن کو ایک میچ ملا ہے۔

پاکستان میں ون ڈے سیریز کا اہتمام دوبارہ کیا گیا تھا، کھلاڑیوں نے لیگ کے لیے معاہدہ کر لیے تھے، نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کا خیال تھا کہ انہیں ورلڈ کپ سے قبل انڈین پچز پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔

نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ  ڈیوڈ کانوے کو موقع مل رہا اور وہ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کسی کرکٹر کو تین سے زائد میچز میں موقع نہیں دیا گیا۔

صرف نیوزی لینڈ ہی مایوسی کا شکار نہیں دیگر ممالک بھی کھلاڑیوں کو موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں، انگلینڈ کے ٹاپ کرکٹرز کو کم موقع ملا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید