• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون عباسی کا سابقہ بیگمات اور تیسری شادی سے متعلق کیا کہنا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے اپنی تین شادیوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق لینے کے بعد ان کی دونوں سابقہ بیگمات بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔

ولن کے کردار بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے مشہور اداکار شمعون عباسی نے حال ہی میں ایک چینل پر انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران انہوں نے اپنی سابقہ بیگمات حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی کا ذکر کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی پر بھی بات کی ہے۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں نے تیسری شادی کیوں کی؟ جس پر میرا جواب ہوتا ہے کہ مجھے بیوی کی ضرورت تھی اس لیے شادی کی، مجھے گرل فرینڈ نہیں رکھنی تھی۔


انٹرویو کے دوران شمعون عباسی کا مزید کہنا ہے کہ اِنہیں اِن کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں ہے اسی لیے اُنہوں نے شادیاں کی، لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پا رہے کہ لڑکی کو دوست (گرل فرینڈ) بنا کر رکھنے سے بہتر شادی ہے۔

شمعون عباسی نے انٹرویو کے دوران میزبان سے بھی سوال پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے اِن کا کسی خاتون کے ساتھ آج تک کوئی اسکینڈل یا افیئر سنا ہے؟

شمعون کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان میں شادیوں پر یقین رکھتا ہوں اور خدا بھی شادیاں کرنے کا حکم دیتا ہے، اس لیے انہوں نے گرل فرینڈ رکھنے پر ہمیشہ شادیوں کو فوقیت دی۔ 

انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں، حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد اِن کی سابقہ بیویاں  پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور دونوں اِن سے بڑی اسٹارز ہیں۔

اُنہوں نے اپنی سابقہ بیگمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی دونوں سابقہ بیویاں ناصرف اچھی بیویاں ثابت ہوئیں بلکہ اچھی اور کامیاب خواتین ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں خود سے کم عمر اداکارہ شیری شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل شمعون عباسی نے پہلی شادی 1997ء میں کم عمری میں اداکارہ جویریہ عباسی سے کی تھی، تاہم دونوں نے 2007ء میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

شمعون عباسی نے 2010 میں اداکارہ حمائمہ ملک سے دوسری شادی کی تھی لیکن ان کی شادی محض 3 سال چلی اور 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید