• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں زخمی ماڈل رومیسہ سعید انتقال کر گئیں

پاکستانی فیشن انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارا ماڈل رومیسہ سعید لاہور میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رومیسہ سعید کا تعلق فیصل آباد سے ہے، تاہم چند روز قبل لاہور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

گزشتہ روز لاہور کے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں، جس سے فیشن انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز مغرب کے بعد فیصل آباد میں ادا کی گئی اور آبائی گاؤں ننکانہ صاحب میں تدفین کی گئی۔

ان کی آخری رسومات میں عزیز و اقارب، شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبر وائرل ہوئی تو رومیسہ سعید کے ساتھی، دوست اور مداح ان کی اچانک اور المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ موت زندگی کی آخری حقیقت ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید