عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹی کی طبیعت ناساز، ریاض کے نجی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کو سعودی عرب کے شہر ریاض کے نجی اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے طابق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہے، اسے مبینہ طور پر اپینڈکس کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کے یہاں گزشتہ برس جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم پیدائش کے کچھ وقت بعد ان کے جڑواں بچوں میں سے ایک بیٹے کی موت ہوگئی تھی۔
گزشتہ برس بیٹے کی وفات کے بعد اس وقت فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز بیٹی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔
دوسری جانب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں دوبارہ سے کھیلنے کے خواہاں ہیں۔