پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کراچی میں کھیلا گیا تو اس دوران اسٹیڈیم ویران دکھائی دیا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کے لیے چند ہی تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رُخ کیا۔
تیسرے میچ کی طرح یہ بات بھی اب یقینی ہے کہ چوتھا میچ بھی تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا کیونکہ کراچی میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت نہیں ہوسکے ہیں۔
شائقین کا کہنا ہے کہ ٹکٹس تو سستے ہیں لیکن اسٹیڈیم میں کھانا انتہائی مہنگا ہے۔
کراچی میں کرکٹ شائقین نے یہ بھی شکوہ کیا ہے کہ پارکنگ ایریا دور ہے اور گرمی میں اسٹیڈیم تک پیدل جانا مشکل ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے اور سیریز کے باقی 2 میچز بھی کراچی میں ہی شیڈول ہیں۔