• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف 147 کا بریک کھیلنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے

نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے دوران محمد آصف نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، وہ 147 کا بریک کھیلنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

کراچی میں جاری نیشنل چیمپئن شپ میں عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن محمد آصف 147 کا بریک کھیلنے میں کامیاب ہوگئے۔

وہ قومی اسنوکر چیمپئن شپ کی تاریخ میں 147 کا بریک کھیلنے والے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے پاکستانی کیوسٹ بن گئے۔

اُن سے قبل صالح محمد، محمد سجاد اور احسن رمضان بھی 147 کا بریک کھیل چکے ہیں۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف کا مقابلہ علی رضا سے تھا، جن کے خلاف اُنہوں نے 2 کے مقابلے میں 4 فریم سے کامیابی سمیٹی۔

میچ کےدوران اُنہوں نے 147 کا بریک بھی کھیلا، وہ قومی چیمپئن شپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چوتھے پاکستانی کیوسٹس ہیں۔

چیمپئن شپ کے دیگر مقابلوں میں عبدالستار نے ابراہیم خان کو چار۔صفر سے آؤٹ کلاس کیا، اس میچ میں عبدالستار نے دو سنچری بریک کھیلے، اس کے علاوہ احسن جاوید، محمد سجاد اور بابر مسیح نے بھی اپنے اپنے مقابلوں میں فتح حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید