• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کو 25 لاکھ کا انعامی چیک پیش کیا

فوٹو پی آئی ڈی
فوٹو پی آئی ڈی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی۔ 

وزیر اعظم نے محمد آصف کو سری لنکا میں سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی اور 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حکومت کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی کےلیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں سری لنکا کے طحہٰ عشرت کو شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔

کولمبو کے مورس اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے اپنی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے پانچ۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔

آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 46-85، 38-109، 6-109۔ چھ اور 0-74 رہا۔

محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔ وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید