• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارت جانے پر تنقید کی تھی۔

ایک بیان میں سعید غنی نے شیریں مزاری سے سوال کیا کہ کس نے مودی کے الیکشن جیتنے کیلئے نوافل ادا کیے تھے؟

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کس نے بغیر مطالبے کے پائلٹ ابھینندن کو رہا کیا تھا؟، کس نے کلبھوشن کی سہولت کیلئے قانون بنایا تھا؟

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کون پاگلوں کی طرح مودی کو فون کررہا تھا اور وہاں سے جواب نہیں آرہا تھا؟ کس نے باجوہ کو توسیع دی اور دوبارہ بھی آفر کی تھی؟

قومی خبریں سے مزید