لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پولیس اور ایف آئی اے کو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا،عدالت نے مراد سعید کے خلاف وفاق اور تمام صوبوں میں درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا،درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیےجارہے ہیں، متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کررہےہیں، درج مقدمات میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوکر ضمانت کروانا چاہتا ہوں، متعلقہ عدالتوں تک رسائی کیلئےکارروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔