• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچز پاکستان سے باہر کروانے کی تجویز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز پاکستان سے باہر کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس کے دوران بعض پی ایس ایل فرنچائزز نے ایونٹ کے میچز پاکستان سے باہر لے جانے کی تجویز کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس پی ایس ایل میچز یو اے ای میں کرانے کے فوائد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کےلیے تماشائی بہت کم آتے ہیں جبکہ اخراجات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

بورڈ کا موقف تھا کہ ہر مرتبہ سیکیورٹی کے امور پر بہت اخراجات ہوتے ہیں، پاکستان میں کھیلنے کےلیے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی بھی نہیں آتے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فرنچائز کے اعتراض کے بعد چیئرمین نجم سیٹھی نے جائزہ لینے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی یو اےای میں میچز کے انعقاد کا جائزہ لے گی، فرنچائزز کو اس کا نقصان نہیں ہوگا، تماشائیوں سے متعلق بھی کمیٹی جائزہ لے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید