• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے جے آئی ٹی میں طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا۔

عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوا ہے۔

عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153 میں عمران خان پیش ہوں۔

عمران خان کو  تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 154 میں 10 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 03 میں عمران خان 11 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 143 میں بھی عمران خان 11 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید