• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکمران ٹولے کا انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اب بھی خراب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں ججز کی بے عزتی انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ پر کوئی اعتراض نہیں یہ اختیار چیف جسٹس کا ہے، پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں نہیں چلیں گی۔

قومی خبریں سے مزید