• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ سہولت کاری بند ہوجائے تو عمران کی سیاست بھی ختم، محمد زبیر

ٹوکیو(عرفان صدیقی) عمران خان کے لیے خفیہ سہولت کاری کا سلسلہ بند ہوجائے تو عمران خان کی سیاست کا وجود بھی ختم ہو جائے گا یہ بات مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی جس بنیاد یعنی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کی بنیاد پر نہ صرف حکومت ختم ہوئی بلکہ تاحیات سیاست پر پابندی بھی لگادی گئی جبکہ عمران خان جن پر سنگین ترین الزامات ہیں وہ نہ عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور دھڑا دھڑ ضمانتیں بھی حاصل کررہے ہیں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، وہ اپنے کارکنوں کو ریاست سے خلاف بھڑکاتے ہیں اپنے کارکنوں سے پولیس پر حملے کرواتے ہیں لیکن کوئی ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آتا ، ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کی تباہ کی ہوئی معیشت شہباز شریف اور اسحق ڈار ٹحیک کرنے میں مصروف ہیں اور امید ہے جلد پاکستان کو معاشی بحران سےنکال لیں گے ؎

ملک بھر سے سے مزید