بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی نے سبزی منڈی بہاول پور میں علی الصبح بولی کے وقت وزٹ کیا۔ جہاں پر انہوں نے سبزیوں اور فروٹوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے سستا رمضان بازارمیلے والی گلی کا وزٹ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے وہاں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور خریداری کے لئے آنے والوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔بعدازاں انہوں نے ڈی ایس پی سٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ صیام میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سستارمضان بازار پر خصوصی توجہ رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ 12سستا رمضان بازاروں پر سکیورٹی کے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔